ابنا: مالديپ کي ايک فوجداري عدالت نے جمعرات کو سابق صدر نشيد اور ان کي حکومت کے وزير دفاع کي گرفتاري کا حکم صادر کرديا ہے - مالديپ کے ٹيليويژن نے بھي بدھ کي رات ايک رپورٹ ميں سابق صدر نشيد کي قيادت ميں ہونے والے مظاہرے کو دہشتگردانہ اقدام سے تعبير کيا تھا -
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ مالديپ کے نئے صدر محمد وحيد حسن نے جنہوں نے نشيد کے خلاف عوام اور پوليس کي بغاوت کے بعد منگل کوعہدہ صدارت کا حلف اٹھايا ہے ، عہد کيا تھا کہ وہ سابق صدر محمد نشيد کي حمايت کريں گے اور انہيں سزا نہيں ہونے ديں گے -
محمد نشيد منگل کومعزول ہونے کے بعد اپنے طرفداروں کے مظاہرے کے دوران پوليس کے حملے ميں زخمي ہوگئے تھے جنہيں اسپتال ميں داِخل کراديا گيا ہے
.........
/169